احمد آباد میں بڈگام کے چار کشمیری | مشکوک حرکات کے الزام میںگرفتار، پھر رہا

ارشاد احمد
بڈگام// گجرات میں مشکوک نقل و حرکت کے الزام میں گرفتار بڈگام کے 4 نوجوانوں کو کرائم برانچ احمد آباد نے کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعدرہا کیا گیا۔ چار کشمیری نوجوانوں کو مشکوک نقل و حرکت میں گھومتے ہوئے احمد آباد گجرات کی کرائم برانچ ٹیم نے حراست میں لیا جس کے بعد انہیں گجرات پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ چار نوجوانوں کو نریندر مودی اسٹیڈیم (مونٹیرا ایریا) کے قریب مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ نریندر مودی اسٹیڈیم کے قریب ان کی مشکوک حرکات کی وجہ سے حراست میں لیا، جہاں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20میچ کھیلا جانا تھا۔ نوجوانوں کی شناخت غلام محمد، ارشاد حسین، نثار احمد، شبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے اور یہ سبھی وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہنے والے ہیں۔ حقائق جاننے کے بعد پولیس نے نوجوانوں کو چھوڑ دیا۔ پتہ چلا کہ نوجوان کشمیر سے گجرات بھارت نیوزی لینڈ میچ دیکھنے گئے تھے۔