عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//وزیرِاعظم نریندر مودی 7 نومبر کو تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے۔ ان میں وارانسی-کھجوراہو روٹ کی ٹرین بھی شامل ہے۔ ریلوے کی وزارت نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔اس کے علاوہ لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس بھی شروع ہو رہی ہے، جسے 26504/26503 (اپ/ڈاؤن) نمبر دیا گیا ہے۔ تیسری ٹرین 26462/61 فیروزپوردہلی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ خبروں کے مطابق، وزیرِاعظم نریندر مودی ان ٹرینوں کو وارانسی کے مَڈھوادیہہ اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا سکتے ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیرِاعظم اپنے پارلیمانی حلقے میں کسی وندے بھارت ٹرین کے افتتاحی پروگرام میں خود موجود ہوں گے۔ وزیرِاعظم مودی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اطلاعات کے مطابق، وزیرِاعظم نریندر مودی وارانسی خجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کو 7 نومبر کی صبح 7 بجے بنارس اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔وہ لکھنؤسہارنپور وندے بھارت ایکسپریس (26504/03) اور فیروزپوردہلی وندے بھارت ایکسپریس (26462/61) کو بھی ورچوئلی فلیگ آف کریں گے۔ وارانسی کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس (26422) وارانسی کینٹ اسٹیشن سے صبح 5:25 پر روانہ ہوگی اور وندھیہ چل ریلوے اسٹیشن پر 6:55 پر پہنچے گی۔پھر پریاگ راج چھیوکی اسٹیشن پر 8:00 بجے اس کا قیام ہوگا۔ 10:05 پر یہ چترکوٹ دھام پہنچے گی اور 11:08 پر باندا ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔