اتراکھنڈ میں دلدوز حادثہ باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گری، 32 ہلاک،18 زخمی

پوڑی گڑھوال// اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد بدھ کی شام دیر گئے شروع کی گئی امدادی کارروائی مکمل ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے ، جب کہ کل 18 باراتیوں کے زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے ترجمان ونیت کمار نے کلشام بتایاکہ ایس ڈی آر ایف اور پولیس کو منگل کی شام 7 بجے کے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد راحت کا کام مناسب طریقے سے شروع کیا گیا۔ قبل ازیں مقامی گاؤں والوں نے اندھیرے میں موبائل فون کی روشنیوں میں تقریباً تین سو فٹ گہری کھائی میں اتر کر امدادی کام شروع کیا۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون میں ریاستی ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور پوڑی کے انتظامی افسران نے جائے واقع کا دورہ کرکے بچاؤ کاموں کی نگرانی شروع کر دی تھی۔ وزیر اعلیٰ آج ہریدوار کے رکن پارلیمنٹ رمیش پوکھریال نشنک کے ساتھ جائے واقع پر پہنچے اور بچاؤ کام کا معائنہ کیا۔ گاؤں والوں، ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے رات بھر بچاؤ کا کام شام ختم ہو گیا۔واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقے کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے سوا نند رام کی شادی کا بارات منگل کی دوپہر ایک بجے پوڑی ضلع کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلا تھا۔