ائر مارشل سندیپ سنگھ عہدے سے سبکدوش

نئی دہلی // پی آئی بی // ائر مارشل سندیپ سنگھ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی 31 جنوری کو ہندوستانی فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ انھوں نے 39 سال تک قوم کے تئیں اپنے فرائض کی انجام دہی کی۔ وی سی اے ایس کے عہدے سے دستبردار ہونے کے موقع پر انھیں ہندوستانی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر روایتی گرڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جس کے بعد انھوں نے نیشنل وار میموریل پر گل دائرہ نذر کرکے قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ائر مارشل نے 22 دسمبر 1983 کو لڑاکا پائلٹ کی حیثیت سے فضائیہ میں قدم رکھا تھا۔ انھوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس کالج میں تعلیم حاصل کی۔ وہ تجرباتی ٹسٹ پائلٹ ہیں اور ایک مستند فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ انھوں نے متعدد طیارے اڑائے اور انھیں ایس یو 30 ایم کے آئی، مگ 29، مگ 21، کرن، اے این 32، اے وی آر او، جاگور اور میراج 2000 پر کارروائیوں اور آزمائشی پر دروازوں کا 4900 گھنٹوں کا تجربہ ہے۔ انھوں نے ہندوستان میں ایس یو 30 ایم کے آئی طیارے کے انڈکشن ، پروڈکشن اور اس کو مسلح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اپنے کیرئر میں متعدد اہم فیلڈ کارروائیوں میں حصہ لیا جن میں پروجکٹ ٹسٹ پائلٹ، ایس یو 30 پروجکٹ ٹیم، ماسکو، ایک اہم ایس یو 30 ایم کے آئی اسکواڑن کے کمانڈنگ آفیسر، اے ایس ٹی ایف میں چیف ٹسٹ پائلٹ، دو فلائنگ بیس کے کمانڈر، معاون چیف آف ائر اسٹاف (پلانس) ، کمانڈنٹ اے ایس ٹی ای، ایسٹرن ائر کمانڈ کے سینئر ائر اسٹاف آفیسر اور ڈپٹی چیف آف ائر اسٹاف کے عہدے شامل ہیں۔ وی ای اے ایس کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وہ ائر آفیسر کمانڈنگ انچیف، ساؤتھ ویسٹرن ائر کمانڈ کے عہدے پر فائض تھے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ائر مارشل کو 2006 میں وایو سینا میڈل، 2013 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2022 میں پرم وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ 30 ستمبر 2021 کو انھیں صدر جمہوریہ ہند کا اعزازی ائر اے ڈی ایس مقرر کیا گیا تھا۔