آگ کی ہولناک واردات میں دوکان خاکستر

عاصف بٹ

کشتواڑ//کشتواڑ میںآگ کی ہولناک واردات میںدوکان خاکستر ہوگئی جس میں لاکھوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔یہ واقعہ قصبہ کے قریبی علاقہ گیرینگر میں سنیچر کی صبح پیش آیا جہاں اشفاق حسین بٹ ولد طالب حسین بٹ کی ہارڈویئردوکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جس سے لاکھوں روپے کا سامان مکمل طور جل گیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر سروس سٹیشن سے چند کلومیٹر کی دوری پر یہ واقعہ پیش آیا لیکن باوجود اسکے محکمہ کو پہنچنے میں وقت لگا اور عملے کی گاڑیوں میں سامان کی کمی کے سبب بروقت کاروائی ہوسکی۔