نئی دہلی/براڈ کاسٹر چینل 7 کے ساتھ براڈکاسٹر فیس کے سلسلے میں جاری تنازع کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے رواں سال کے آخر میں ہندوستان کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے ممکنہ شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز چینل 7 کے مالک سیون ویسٹ میڈیا نے آسٹریلیائی چیمبر برائے بین الاقوامی اور تجارتی مواقع کے سامنے دائر ایک کیس میں سیریز کی مناسب قیمت کا تعین کرنے کی کوشش کی۔اصل شیڈول کے مطابق ہندوستان کو آسٹریلیائی دورے کا آغاز اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی سے کرنا تھا۔ اس کے بعد وہ 3 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز اور پھر جنوری 2021 کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلنا تھی۔تاہم بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد سی اے نے شیڈول میں تبدیلیاں کیں اور اب وہ نومبر کے آخر میں ہندوستان کے آسٹریلیا کی ایک محدود اوور سیریز کے ساتھ آغاز کریں گے ۔ محدود اوورز کی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔سی اے کو اپنا شیڈول تبدیل کرنا پڑا ہے اور برسبین میں ون ڈے میچوں کے لئے 25 سے 30 نومبر ، ایڈیلیڈ میں ٹی 20 کے لئے 4 سے 10 دسمبر کی ونڈو رکھی ہے ۔اس کے بعد ایڈیلیڈ میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہوگا۔اس کے علاوہ تیسرا ٹیسٹ اگلے سال 7 سے 11 جنوری تک سڈنی میں اور چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 15 سے 19 جنوری تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔یو این آئی