گاندربل//90فٹ صورہ سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلنے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے مانگ کی ہے کہ علاقہ کی وسیع آبادی کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گاندربل کے مختلف علاقوں کی طرف چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کو صورہ سے پاندچھ تک پرانی شاہراہ سے چلنے کے احکامات محکمہ ٹریفک دیئے ہیں اور 90فٹ سے کمرشل گاڑیاں نہیں چل رہی ہیں۔ احمد نگر کے شہریوں کاکہنا ہے کہ پچھلے چند روز سے محکمہ ٹریفک نے صورہ سے گاندربل تک چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت 90فٹ سے بندکی اور پرانی سڑکوں سے گاڑیاں پاندچھ پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے 90فٹ سڑک کے ارد گرد درجنوں علاقوں میں ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ گھنٹوں وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چند گاڑیاں پرانے شاہراہ سے گزرے اور چند گاڑیاں 90 فٹ سڑک سے بھی چلنی دی جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں محکمہ ٹریفک،پولیس اور انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن معاملہ جوں کا توں ہی ہے۔ اس بارے میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل عارف احمد شاہ نے کشمیر عظمی کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ کمرشل ٹرانسپورٹ کے ذمہ داروں کو طلب کرکے مسئلہ کا حل نکالا جائے گا۔