۔86 نیابتیں نائب تحصیلداروں کی منتظر ٹنل کے آر پارکاشتکاراورجائیداد مالکان پریشان

 بلال فرقانی

سرینگر// جموں و کشمیر کی 86 نیابتوںمیں نائب تحصیلداروں کی کرسیاں خالی ہونے کی وجہ سے شہریوں کو محکمہ مال سے متعلق خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مالیاتی کمشنر محکمہ مال کے دفتر میں تعینات تحصیلدار بومیکا شرما کی طرف سے حق اطلاعات قانون کے تحت دی گئی تفصیلات کے مطابق سرینگر میں3 ،بٹہ مالو ،رام باغ،صفا کدل جبکہ بدگام میں4 جن میںلولی پورہ،پسکر اورپارنیوہ نیابتوں میں کوئی بھی نائب تحصیلدار نہیں ہے۔شوپیاں میں2،جن میں بار بگ امام صاحب و شوپیاں،کولگام میں ایک کیلم اور اننت ناگ میں ایک سعدی وارہ کے علاوہ پلوامہ میںدو نیابتیں ،نائب تحصیلداروں کی منتظر ہے۔ بانڈی پورہ میں 13،نیابتیں جن میں بانڈی پورہ، کدارا،آشٹینگو،ملنگام، کسم باغ،گلشن پورہ،محال سنگارہ،شاہ پورہ،برنائی تلیل،پرانا تلیل بو ڈوب تلیل اور ارن درد پورہ کے علاوہ بارہمولہ میں سب سے زیادہ نیابتیں جن میںبجہامہ، کھن پیٹھ،بارہمولہ کنسالڈیشن، کئی پورہ،اچھ بل وترگام،حاجی بل ٹنگمرگ، سنگھ پورہ،اوڈی،گوم احمد پورہ،کریری،کچھواہ مقام،سری وارپورہ کلنترہ اور چندوسہ کے علاوہ کپوارہ میں میں8نیابتیں جن میں سعدی وارہ،کپوارہ ائے، مقام ،ویلگام،لون ہرے،پنجگام،آورہ،ترہگام اور کرالہ گنڈ شامل خالی ہیں۔اسی طرح جموں ضلع میں2 کھٹوعہ میں6،راجوری میں7 پونچھ میں5،ڈوڈہ میں3،کشتواڑ میں7اور رام بن میں ایک نیابتت تحصیلدار سے خالی ہیں۔نائب تحصیلداروں کی کمی سے زمین کے ریکارڈ کی رجسٹری، منتقلی، اور دیگر ضروری کاموں میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ اس سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ محکمے کی آمدنی پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔رام باغ پائین کے شہری پرویز احمد نے بتایا کہ’’ہم ہفتوں سے اپنی زمین کے ریکارڈ کی کاپی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں ہر بار کہا جاتا ہے کہ عملہ کم ہے اور تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے‘‘ ۔کریری کے گلزار احمد نے بتایا’’میں نے اپنی زمین کی رجسٹری کروانے کے لیے کئی بار محکمے کا چکر لگایا لیکن ناکام رہا۔