سرینگر//بی جے پی کے قومی ترجمان شنہواز حسین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پُر امن انعقاد کو ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کہیں بھی کوئی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ70سال بعد جموں کشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ۔ سرینگر کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہنواز حسین نے کہا کہ انتخانات کے دوران کسی بھی پارٹی نے کوئی شکایت نہیںکی اور نہ ہی بی جے پی کوکوئی شکایت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا کہ ووٹنگ مراکز کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں تھیں جبکہ لوگوں نے گھر وں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالے ۔ کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میںکانگریس کی کشتی ڈوب چکی ہے اورہم کسی پارٹی کو ہرا ئے یا نہیں،کانگریس کوضرور شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی نے 80سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے تھے دیگر 200میںبی جے پی کو آزاد امید واروں کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے از خود کئی علاقوں کا دورہ کیا جہاں میں نے دیکھا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا انسانیت ، کشمیر یت اور جمہوریت کا خواب پورا ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات نے دکھا دیا ہے کہ جمہوریت ہی کشمیر اور انسانیت کی جڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب بی جے پی کو ایک یا دو فیصد ووٹ ملتے تھے ، اس وقت نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔ جموں کشمیر میں 4Gانٹرنیت خدمات کی بحالی کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فور جی انٹر نیٹ خدمات جموں کشمیر میںجلد بحال ہوںگی ۔ ای ڈی کی جانب سے فاروق عبد اللہ کی جائیداد منسلک کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی اپنا کام کر رہی ہے اور ان کے کام کو سیاست سے جوڑنا اچھا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کورپشن میں ملوث ہیں وہ آزاد ہے کہ عدالت میں اپنی پوزیشن واضح کرے ۔
۔70 سال بعد جموں کشمیرمیں جمہوریت کی جیت:شہنواز
