عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزارت داخلہ، حکومت ہند نے جمعرات کو مجاز اتھارٹی کی منظوری سے AGMUT کیڈر کے کئی آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے فوری احکامات جاری کئے ۔حکومت ہند کے انڈر سکریٹری راکیش کمار سنگھ کے دستخط شدہ آرڈر کاپی میں لکھا گیاہے کہ بپل پاٹھک( آئی اے ایس 1992کو جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایم راجو(آئی اے ایس (2005کو پڈوچیری سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سوگت بسواس( آئی اے ایس (2006 کو اروناچل پردیش سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ( آئی اے ایس (2007 کو جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یشا مدگل( آئی اے ایس )2007کو جموں و کشمیر سے پڈوچیری منتقل کر دیا گیا ہے۔ رام نواس شرما( آئی اے ایس (2010کو دہلی سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ YVVJ راج شیکھر، (2012) کو دہلی سے اروناچل پردیش منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور ندھی ملک، (2013)کو دہلی سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے۔