سرینگر// وادی کشمیر میں جمعہ کی شام کو بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے7اور 8دسمبر کو برف باری کے ایک اور مرحلے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ادھر نئی دہلی میںقائمانڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ 7اور8دسمبر کومخصوص مقامات پر درمیانہ درجے کی برف باری ہونے کے90فیصدامکانات ہیں ۔بیان کے مطابق کشمیر کے کچھ بالائی علااقوں بشمول گلمرگ کیساتھ ساتھ بانہال تارام بن اورلداخ کے کچھ بالائی علاقوںمیں درمیانہ درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔سوموار اورمنگل کوکشمیر کے شمالی علاقوں ،دراس ،سونہ مرگ ،زانسکار اوردیگر اوپری مقامات پربرف باری کاسلسلہ جاری رہے گا۔بیان کے مطابق 12اور13دسمبر کوکشمیر ،جموںکے بالائی علاقوں اورلداخ میں برف باری کاایک اورسلسلہ شروع ہوسکتاہے اوراسبات کے60فیصدامکانات ہیں کہ برف باری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق 8دسمبر کے بعد تین دنوں تک موسم خشک رہیگا اور 12 اور 13 دسمبر کو دوبارہ برف باری متوقع ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 6دسمبر کو وادی میں مغربی ہوائیں داخل ہو جائیں گی جس کے بعد 7اور 8کو برف باری ہو گی ۔جمعہ کی شام کو ہونے والی تازہ برف باری کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ اور وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے ۔کنگن سے نمائندے غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک حکام نے احتیاطی طور پر آمدورفت کیلئے بند کردی ۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس رورل گاندربل فہیم علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تازہ برفباری کے نتیجے میں سنیچر کو شاہراہ کو احتیاطی طور پر بند کردیا گیاجس کے نتیجے میں سونہ مرگ میں 30مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ادھرسرینگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری ریکارڈکیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں ، گلمرگ میں منفی 3.8 ، پہلگام میں 0.7 ، کپوارہ میں 3.0 اور ککرناگ میں منفی 0.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔