۔6کشمیر ایڈمنسٹریٹو افسران کے تبادلے و تقرریاں

سرینگر// انتظامیہ نے6 کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں جبکہ مرکزی زیر انتظام خطے لداخ سے ایک افسر کو واپس طلب کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ افسر کھاگ(بڈگام) گلزا احمد بٹ کو تبدیل کرکے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سرینگرمیں دستیاب اسامی کی جگہ پر بطورکلکٹر تعینات کیا گیا،جبکہ سٹیٹ ٹیکس افسر بارہمولہ سوم(سوپور) عرفان بہادر کو تبدیل کرکے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر میں دستیاب عہدے پر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ چیف کنزرویٹر فارسٹس کے دفتر میں تعینات انتظامی افسر مس منیشا کو تبدیل کرکے جموں میونسپل کارپوریشن میں دستیاب جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر مال کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ ضلع سوشل ویلفیئر افسر رام بن وحید الرحمان کو تبدیل کرکے وویک مودی کی جگہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بسنت گڑھ تعینات کیا گیا۔ وویک مودی کو عمومی انتظامی محکمہ میں مزید تقرری کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وحید الرحمان اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم  ثانی گوپال سنگھ کی جانب سے سب رجسٹرار بسنت گڑھ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ رام بن اور سب رجسٹرار رام نگر کا چارج سنبھالنے تک، ان عہدوں کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ ضلع انفارمیشن افسر بانڈی پورہ مدثر حسین فامدا کو تبدیل کرکے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں دستیاب جگہ پر بطورسیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر پھالن منڈل جموں مس پریا درشنی گوتم کو تبدیل کرکے جموں کشمیر ہاوسنگ بورڈ میں سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک علیحدہ حکم نامہ میں مرکزی زیر انتظام لداخ میں فی الوقت تعینات سٹیٹکل افسر نذیر حسین کو واپس طلب کیا گیا۔آرڈر کے مطابق انہیں لداخ میں معقول انداز سے با اختیار اتھارٹی کی جانب سے فارغ کرنے کے بعد محکمہ خزانہ میں حاضری دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔