۔6اموات،مہلوکین کی مجموعی تعداد 1850 | کشمیر میں 134اور جموں میں 174نئے معاملات درج

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29ہزار762تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 308افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد1ایک لاکھ 18ہزار 803تک ہوگئی ہے جن میں 48ہزار868جموں جبکہ 69ہزار935کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو کورونا وائرس سے مزید 6افراد ابدی نید سو گئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1850ہوگئی ہے۔ ان میں 681جموں جبکہ 1169کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو مثبت قرار دئے گئے 308افراد میں سے 174جموں جبکہ 134کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 134متاثرین میں 65سرینگر، 14بارہمولہ، 21بڈگام، 2کپوارہ، 12پلوامہ، 4اننت ناگ، 7بانڈی پورہ، 4گاندربل، 4کولگام اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 174افراد میں 99ضلع جموں، 14ادھمپور، 10راجوری، 6ڈوڈہ، 7کٹھوعہ، 6کشتواڑ، 14سانبہ، 2پونچھ، 0رام بن اور 16ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
 6فوت
 منگل کو کورونا وائرس سے جموں و کشمیر میں مزید 6افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کشمیر جبکہ 5کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والا شخص سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو چند دن قبل سکمز صورہ میں داخل کیا گیا جہاں وہ منگل کو فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران 5افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں  2ضلع جموں، 1ڈوڈہ،1سانبہ اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
حکومتی بیان
 سرکاری بلیٹن میںبتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,18,803معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,646سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,13,307اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,850تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,169کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور681کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران منگل کو مزید281فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے111اَفراداور کشمیر صوبے کے 170اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 35,81,035ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  22؍دسمبر 2020 ء؁ کی شام تک 34,62,232نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,52,990افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں18,844اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,646  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ28,182اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب8,00,468اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔