عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ’ امید ہے کہ آئندہ سال 5 دسمبر کو جموں و کشمیر کی چھٹیوں کے طور پر دیکھیں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کے اعزاز میں 5 دسمبر کو تعطیل کے طور پر بحال کرنے کی تجویز ایل جی دفتر کو بھیج دی گئی۔ ناصر اسلم نے اعلان کیا کہ وزراء کی کونسل نے 5 دسمبر کو عام تعطیل کے طور پر بحال کرنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو باضابطہ طور پر ایک تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے حضرت بل میں شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگلے سال تعطیل وقت پر بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا’’یہ تجویز پہلے ہی ایل جی دفتر کو بھیج دی گئی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ ایک بار پھر اس اہم دن کو منائیں گے‘‘۔