۔5ریاستوں کے انتخابی نتائج جشن منانے کا دن : مودی

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے چار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن کا دن ہے اور یہ جشن ہندوستان کے لوگوں کے لئے ہے ۔یہ بات انہوں نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے واے ووٹروں کومبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح ہماری ماؤں بہنوں اور نوجوانوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ہے وہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ووٹنگ کرنے والے ووٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر بی جے پی کی فتح میں نمایاں کامیابی ادا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 10مارچ کو ہولی منائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں کے لئے کام کیا اور ان کو ان کا حق دیا۔اتر پردیش انتخاب میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لکھنو میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچے۔  بی جے پی دفتر میں انھوں نے اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے کارکنان کے ساتھ ہولی کھیل کر جیت کا جشن منایا۔ راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے اتر پردیش سمیت چار ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کا جشن منایا۔جے پور میں ریاستی ہیڈکوارٹر سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں بی جے پی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا۔