۔45افسروں کے تنخواہوں کے گریڈ میں ترقی

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے45 افسراں کے گریڈ میں ترقی کی،جس کے دوران3افسراں کو سپیشل سیکریٹری جبکہ9کو ایڈیشنل سیکریٹریوں کے طور پر اپنے ہی محکموں میں تعینات کیا گیا۔ جبکہ سیول سیکریٹریٹ میں8پرائیوٹ سیکریٹریوں کے تبادلے اور تقرریاں بھی عمل میں لائی گئی۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں کو تنخواہ سطح13میں شامل کیا گیا اور انہیں10دسمبر سے سپیشل سکیل میں شامل کیا جائے گا۔ان افسراں میں ترشیلا کماری، کنزس آنگمو،پران سنگھ، راکیش کمار، خورشید احمد شا اورشہزادہ بانو شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر ترشیلا کمار، پران سنگھ اور راکیش کمار کو اپنے متعلقہ محکموں میں سپیشل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ اس دوران ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر انتظامی سروس میں 39 ٹائم سکیل  افسراں کو تنخواہ سکیل 12 کے تحت سلیکشن گریڈ میں10دسمبر سے شامل کیا گیا۔ ان افسراں میں غلام محمد بٹ، غلام محی الدین، بلقس جان، آشیما شیر، مردو سلاتھیہ، عدیل سلیم، مدثر لطیف تاثر، اتل کمار، امتیاز احمد خان کاچو، سرفراز،سکرتی شرما، مظفر ملک، آشوک کمار، اولین کور بالی، وکاس شرما، شازیہ کوثر، طاہر مصطفیٰ ملک، وریندر کمار مانیال، ایس سندیپ سنگھ بالی، غرب رشید، خالد حسین، وشو جیت، کلبوشن کھجوریہ، محمد رئوف الرحمان، ونے کھوسلہ،محمد اکبر بٹ، راکیش کمار وید، سبھاش چندر، کیول کمار، فاروق قاضی، سوہن لال، جوگندر سنگھ جسروٹیا، وویک مودی، ونے سموترا،پنکج بگوترا،سنجے کمار بٹ، راجیش لکھن، محمد الیاس خان،کملیش رانی شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق یہ افسراں اپنی موجودہ جگوں پر ہی کام کریں گے،تاہم مدثر لطیف تاثر، مظفر ملک، وکاس ورما، وریندر کمار مانیال، ونے کھوسلہ، سبھاش چندر ، کیول کمار، ونے سموترا اور کملیش رانی کو اپنے متعلقہ محکموں میں ایڈیشنل سیکریٹریوں کے طور پر ترقی دی گئی۔ حکم نامہ کے مطابق سرفراز کو لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے ساتھ افسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق سیول سیکریٹریٹ میں8پرائیوٹ سیکریٹریوں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔آرڈر کے مطابق کمیشن آف انکوئرئز کے کمشنر کے دفتر میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری غلام محمد خان کو تبدیل کرکے محکمہ فروغ ہنر کے انتظامی سیکریٹری کے دفتر میں جبکہ محکمہ بجلی میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری نذیر احمد بٹ کو تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے انتظامی سیکریٹری کے دفتر میں ،اور عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر پرائیوٹ سیکریٹری مصروف سلطان گورو کو محکمہ جل شکتی کے انتظامی سیکریٹری کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ فروغ ہنر کے دفتر میں تعینات انچارج پرائیوٹ سیکریٹری عابد احمد قریشی کو تبدیل کرکے کمشنر انکوریز کے دفتر میں جبکہ محکمہ جل شکتی کے کمشنر میں تعینات انچارج پرائیوٹ سیکریٹری پرویندر سنگھ کو تبدیل کرکے محکمہ بجلی کے انتظامی سیکریٹری کے دفتر میں اور محکمہ بجلی میں تعینات سنیئر سٹینو گرافر مظفر احمد خان کو تبدیل کرکے محکمہ اطلاعات کے انتظامی سیکریٹری کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر میں مزید کا گیا ہے کہ محکمہ بجلی کے دفتر میں تعینات سنیئر سٹینو گرافر روبندر سنگھ کو تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے  انتظامی سیکریٹری کے دفتر اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات سنیئر سٹینو گرافر عبید حسن شیخ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر موٹر گراجز کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔