۔44اسپرایشنل بلاکوں کیلئے نگران افسر نامزد

سرینگر//بلال فرقانی// حکومت نے جموں کشمیر میں آسپریشنل44بلاکوں کیلئے افسراں کو نامزد کیا ہے۔اس دوران محکمہ خزانہ میں33اسسٹنٹ اکاونٹس افسراں کے تبادلے،تقرریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ کچھ افسراں کو اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق ان کلیدی بلاکوں میں اننت ناگ ضلع کے چھتر گل اور لارنو بلاکوںکیلئے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اننت ناگ اوراے سی ڈی اننت ناگ،بانڈی پورہ ضلع کے تلیل اور ارن بلاکوں کیلئے اے ڈی سی بانڈی پورہ،ضلع بارمولہ کے سنگھ پورہ اور اوڑ ی بلاکوں کیلئے ایس ڈی ایم اوڈی اور ایس ڈی ایم پٹن،ضلع بڈگام کے سرسیار، اور پکھر پورہ کیلئے اے ڈی سی بڈگام، ضلع گاندربل کے گنڈ اور لار بلاکوں کیلئے اے سی ڈی گاندربل اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل، ضلع کولگام کے منزگام اور ڈی کے مرگ بلاکوں کیلئے اے سی ڈی کولگام،ضلع کپوار ہ کے کیرن اور مژھل بلاکوں کیلئے اے ڈی سی کپوارہ، ضلع پلوامہ کے یچھ گوز اور آری پل بلاکوں کیلئے اے ڈی سی ترال، ضلع شوپیاں کے کیلر اور رام گری بلاکوں کیلئے اے ڈی سی شوپیاں اور ضلع سرینگر کے کھنموہ اور ہارون بلاکوں کیلئے ضلع پنچایت افسر سرینگر کو بطور نگران نامزد کیا گیا ہے۔ جموں کے10اضلاع میں بھی اسی طرح افسراں کو نامزد کیا گیا ہے۔اس دوران محکمہ خزانہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق شوکت علی لرہ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر بی ڈٰ ی دفتر زینہ گیر تعینات کیا گیا جبکہ انہیں آبپاشی ڈویژن سوپور کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ اسسٹنٹ اکاونٹس افسربشیر احمد قریشی کو اسسٹنٹ ٹریجری افسر لنگیٹ کپوارہ جبکہ عبدالرشید ملک کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر بی ڈی ائو دفتر کپوارہ تعینات کیا گیا اور انہیںجے کے پی سی سی یونٹ کپوارہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ آرڈر کے مطابق نذیر احمد خان کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر،بی ڈی ائو دفتر لنگیٹ تعینات کرنے کے علاوہ کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ ہندوارہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ مشتاق احمد بٹ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر پی ایچ ای ڈویژ ن کپوارہ جبکہ غلام حسن ڈار کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر بی ڈی ائو دفتر سوپور تعینات کرنے کے علاوہ کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ سوپور کا اضافی چارج دیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق مظفر احمد حکیم کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر ،سپر انٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک سوپور، جاوید احمد وانی کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر آبپاشی ڈویژن کپوار، محمد سعید پیر کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر بی ڈی ائو دفتر رفیع آباد،محمد شفیع لون کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر پی ایم جی ایس وائی ڈویژن کپوار ہ اور نثار اقبال شا کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک،شہری رسدات وا مور صارفین کپوار کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق عبدالرشید لون کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر جے کے پی ٹی سی ایل سوپور تعینات کرنے کے علاوہ سب ٹرانسمیشن کے پی ڈی سی ایل سوپور میں تعینات کیا گیا۔ عاشق حسین بٹ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر محکمہ تعمیرات عامہ ہندوارہ ڈویژن، ریاض احمد داند کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر ،محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن ہندوارہ، منیر احمد لون کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر سپیشل سب ڈویژن ہائیڈرولک اوڑی، مظفر حسین کو اسسٹنٹ ٹریجری افسر بونیار،محمد اسلم خان کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر پی ایم جی ایس وائی اوڈی اور محمد اکبر ڈار کو اسسٹنٹ ٹریجری افسر چندوسہ بارمولہ تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق آفتاب حسین وانی کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر پی ایچ ای ڈویژن بارہمولہ تعینات کرنے کے علاوہ مزید احکامات تک اپنے فرا ئض کے علاو جے کے پی سی سی یونٹ8 بارہمولہ کا اضافی چارج دیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ریاض احمد لون کو اسسٹنٹ ٹریجری افسر کنزر، رمندرجیت سنگھ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر میکنکل انجینئرنگ ڈویژن بارہمولہ، ہلال احمد وانی کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر فلڈ میکنکل ڈویژن بارمولہ، نثار احمد شا کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر پی ایچ ای ڈویژن سوپور، مشتاق احمد بٹ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ، شبیر احمد راتھر کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن سمبل تعینات کرنے علاوہ ترلوک سنگھ کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر  بی ڈی ائو دفتر روہامہ تعینات کیا گیا اور انہیں اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول ڈویژن بارمولہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق نثار احمد کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر محکمہ تعمیرات عامہ بڈگام ڈویژن، غلام محی الدین شاہ اسسٹنٹ اکاونٹس افسر ،چیف میڈیکل افسر کولگام،نثار احمد شاہ ،اسسٹنٹ اکاونٹس افسر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ،مشتاق احمد گنائی کو انچارج  اسسٹنٹ ٹریجری افسر،سب ٹریجری اچھہ بل اور فیاض احمد ایتو کو اسسٹنٹ اکاونٹس افسر سپیشل سب ڈویژن الیکٹرک ٹنگمرگ تعینات کیا گیا اور انیں اری گیشن ڈویژن ٹنگمرگ کا اضافی چارج دیا گیا۔