سرینگر // گورنر کی سربراہی والی نتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے4افسراں کو سلیکشن گریڈ کت زمرے میں شامل کرنے کو منظوری دی ہے۔ منگل کو جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ان افسراں کو تنخواہ سکیل12 میں شامل کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ جموں کشمیر انتظامی سروس کے ان افسراں میں بشیر احمد حجام کو10جنوری 2020سے انکی سبکدوشی 30اپریل2020تک،فیاض احمد بٹ کو10جنوری2020سے انکی سبکدوشی31اگست2020تک اورحکیم تنویر کو7اپریل 2021جبکہ محمد جہانگیر کھانڈے کو 9 اگست 2021 سے سلیکشن گریڈ کے زمرے میں شامل کیا گیا۔ جونیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر سمریندر سنگھ جو کہ فی الوقت لداخ میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کے طور پر تعینات ہیں، کو انکی مزید تقرری کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ، جموں و کشمیر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور لداخ کی با اختیار اتھارٹی کی جانب سے فارغ کرنے کے بعدجموں کشمیر واپس طلب کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق اس تناظر میں جونیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر انظار احمد رانا جو کہ اس وقت اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ افسر پونچھ ہیں ،کو مرکزی زیر انتظام خطے لداخ میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر میں مذکور افسر کی مزید تقرری کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، لداخ میں رپورٹ کرنے کی دایت دی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر لداخ میں تمام مراعات کے حقدار ہونگے، جو ایسے ملازمین کو دستیاب ہو سکتے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جونیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر انظار احمد رانا اپنی موجودہ جگہ سے فوری طور پر فارغ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔