۔4پوائنٹ فارمولہ میں کشمیر کا حل ممکن:حکیم

خانصاحب // پی ڈی ایف کے چیرمین حکیم یٰسین نے کشمیر میں 2008سے لیکر آج تک ہوئی انسانی ہلاکتوں کے ملزمان کے عوام کے سامنے ننگا کرنے کے لئے ایک ’’سچ اور مفاہمتی کمیشن ‘‘Truth and Reconciliation Commissionقائم کرنے کی پرزور مانگ کی ہے ۔خانصاحب بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یٰسین نے ترال پلوامہ میں ہوئی ہلاکتوں پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری خون ریزی اور تباہ و بربادی کے اسباب جاننے کے لئے ایک ’’سچ اور مفاہتی کمیشن‘‘کا قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ایسے عناصر اور سیاسی جماعتوں کو عوام کے کٹھرے میں کھڑا کیا جاسکے جنہوں نے اپنے حقیر سیاسی و نجی مفادات کے لئے عام شہریوں کو جان و مال کو تشت مشک کیا ہے ۔حکیم یٰسین نے کشمیر میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لئے 4پوائنٹ فارمولہ میں سے پیچیدہ مسئلہ کشمیر کا حل ڈھونڈا جاسکتا ہے اگر اس مسئلے سے منسلک سارے تعلق دار سنجیدگی ، انسانیت اور بردباری کا مظاہر کریں گے ۔