سرینگر//مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے اور امن وقانون کے بارے میں متعلقہ اداروں کی اطلاعات حاصل کرنے کے بعد انتظامیہ نے تیزترانٹر نیٹ 4G))سروس پر پابندی 26مارچ تک جاری رکھے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ منگل کو انتظامیہ کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران لیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ تیز تر انٹر نیٹ پر پابندی اس سروس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ناگزیر ہے ۔میٹنگ کے بعد پرنسپل سکریٹری برائے حکومت اور داخلہ محکمہ شلین کابرہ نے کہا ’’ میں اس بات پر مطمین ہوں کہ تیز تر انٹر نیٹ سروس پر پابندی بھارت کی سالمیت ، جموں کشمیر کی حفاظت اور امن عامہ کیلئے ضروری ہے ۔‘‘ بیان کے مطابق یہ فیصلہ انڈین ٹیلیگراف ایکٹ 1885کے سلسلے میں متعلقہ ضوابط کے تحت لیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق اس فیصلہ کے سلسلے میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والے سبھی اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں ۔