سرینگر//امسال سرینگر کے ہوائی اڈہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4جولائی سے مکہ اور مدینہ کیلئے روانہ ہو گا اور روان سال 13ہزار سے زیادہ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے ۔حج افسر سرینگر محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حج کیلئے تمام انتظامات کئے گے ہیں اورمرکزی کی جانب سے بھی 15سو 76 عازمین کا کوٹا ریاستی کودیا جا چکا ہے ۔محمد مقبول نے کہا کہ کل ملا کر ابھی تک اُن کے پاس عازمین حج کی تعداد 13ہزار 4سو 58ہے اور اس میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9ہزار 7سو62عازمین حج کا کوٹا ریاستی حج کمیٹی کے پاس تھا اس کے بعد انہیں 15سو76کا ایڈیشل کوٹا ملا ہے اور یہ کوٹا ہر سال مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی سرکار کو دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2018تک ہمارے عازمین حج براراست مدینہ جاتے تھے تاہم اُس بار وہ مدینہ اور مکہ دونوں جگہوں پر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین کیلئے حج ہاوس سرینگر میں انتظامات کئے گے ہیں ۔انہوں نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے سے قبل ہی حج انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حج ہاوس سے عازمین کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے ائرپورٹ پہنچایا جائے گا ۔سیم کارڈ وں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی اُن کے پاس سم کارڈ آئیں گے وہ عازمین کو فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیڈول 9دن کا ہے اور ان دنوں میں دن کے دوران 2سے 3پروایں بھی ہوں گئیں ۔