سرینگر // جموں و کشمیر میں 36دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 500سے کم ہوگئی ہے۔سنیچر کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 71ہزار 789ٹیسٹ کئے گئے جن میں 24سفر کرنے والوں سمیت مزید 458افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ اس سے قبل 6جنوری 2022کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 349تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 50ہزار 331ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 3افراد کی جان گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4744ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 458افراد میں صوبے جموں میں 252جبکہ کشمیر میں 206افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 206افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 201افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 206افراد میں سرینگر میں80، بارہمولہ میں 13، بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپوارہ میں 45، اننت ناگ میں 9، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 8، کولگام میں 13جبکہ شوپیان میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 103ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے جانوں کے زیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیہچر کو کورونا وائر س سے وادی میں ایک شخص کی جان گئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق سرحدی ضلع کپوارہ سے ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 252افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 19بیرون ریاستوں کا سفر کیا ہے جبکہ دیگر 233افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 252افراد میں ضلع جموں میں 88، ادھمپور میں 26، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعی میں 7، سانبہ میں 3، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6، رام بن میں 21 جبکہ ریاسی میں 14افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 64ہزار 228تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائر س سے مزید 2افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک ادھمپور اور ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔
ملک میں یومیہ کیسز 50,000 | مہلوکین کی تعداد ۔804
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 804 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 5,07,981 ہو گئی ہے ۔ ملک میںکورونا کے 50,407 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,25,86,544 تک پہنچ گئی ہے ۔ جمعہ کو ملک میں 46,82,662 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ اب تک یہاں 1,72,29,47,688 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 87359 سے کم ہو کر 610443 ہو گئی ہے ۔
۔30دن بعد مثبت کیسوں کی شرح ایک فیصد سے کم
پرویز ا حمد
سرینگر//جموں و کشمیر میں پچھلے 15دنوں مثبت کیسوں کی شرح میں 7.28فیصد کمی آئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 27جنوری کو مثبت کیسوں کی شرح 8فیصد تھی جو 11فروری کو کم 0.71 رہ گئی ہے۔27جنوری کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 61ہزار 752ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4959افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح 8فیصد تھی۔ 28جنوری کو 72ہزار 41ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4354افراراد مثبت قرار دئے گئے اور مثبت کیسوں کی شرح میں2فیصد کمی درج کی گئی۔ 29جنوری کو تشخیصی ٹیسٹوں میں مزید 4ہزار کا اضافہ ہوا لیکن مثبت کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستطور جاری رہا ۔ 29جنوری کو 76ہزار 507ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4175افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں لیکن مثبت کیسوں کی شرح 5.4فیصد رہی ااور اسطرح مثبت کیسوں میں مزید 0.06فیصد کمی درج کی گئی۔ 30جنوری کو روزانہ ہونے والے تشخیصی ٹیسٹوں میں مزید اضافہ کے ساتھ ساتھ مثبت کیسوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا لیکن شرح 6فیصد سے کم تھی۔ 30جنوری کو 77ہزار 108تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4615افراد کے ٹیسٹ مثبت قرار دئے گئے اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح 5.9فیصد رہی۔ 31جنوری کو جموں و کشمیر میں مثبت کیسوں کی شرح میں مزید 2فیصد کمی درج کی گئی۔ اس دن کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 62ہزار 886ٹیسٹ کئے گئے لیکن صرف2550مثبت قرار دئے گئے اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح 4فیصد رہی۔ یکم فروری کو جموں و کشمیر میں 72ہزار 559ٹیسٹ کئے گئے لیکن صرف 2751افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی اور اسطرح مثبت کیسوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔ یکم فروری کو مثبت کیسوں کی شرح کم ہوکر 3.7رہ گئی ہے۔ 2فروری کو روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں میں اضافہ کے بائوجود بھی مثبت کیسوں کی شرح میں ایک فیصد کمی درج کی گئی۔ اس دن78ہزار 763ٹیسٹ کئے گئے لیکن صرف 2304افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح صرف 2.9فیصد رہی۔ 3فروری کو جموں و کشمیر میں مثبت کیسوں کی شرح میں مزید ایک فیصد کمی درج کی گئی۔ 3فروری کو 78ہزار 472ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1982افراد کے ٹیسٹ مثبت قرار دئے گئے اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح صرف 2.5فیصد رہی ہے۔ 4فروری کو 73920ٹیسٹ ہوئے جن میں 1429مثبت قرار دئے گئے لیکن اس دن مثبت کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.9فیصد رہی۔ 5فروری کو 73ہزار 920ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1606مثبت قرار دئے گئے اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح2.17فیصد رہی۔ 6فروری کو ایک مرتبہ پھر مثبت کیسوں کی شرح میں کمی درج کی گئی جبکہ71708ٹیسٹوں میں 1151مثبت آئے اور شرح 1.6فیصد رہی۔ 7اور 8فروری کو مثبت کیسوں کی شرح میں مزید کمی آئی اور دونوں دن شرح 1.1فیصد رہی جبکہ 9فروری سے دوبارہ مثبت کیسوں کی شرح ایک فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 9فروری کو 0.90فیصد، 10فروری کو 0.72فیصد جبکہ 11فروری کو مثبت کیسوں کی شرح 0.71فیصد تک سمٹ کئی گئی ہے اور اسطرح 30دنوں بعد مثبت کیسوں کی شرح ایک فیصد سے کم ہوگئی ہے۔