۔35 اےکا دفاع: حیدر پورہ میں حریت(گ) کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر// ریاست جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو مسخ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں کے خلاف حریت (گ)کی طرف سے حیدرپورہ چوک میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مولوی بشیر احمد عرفانی، نثار حسین راتھر، محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی، حکیم عبدالرشید، خواجہ فردوس وانی، سید محمد شفیع، حاجی قدوس، سید امتیاز حیدر، شکیل احمد بٹ، عمران احمد بٹ، عبدالرشید ڈار، محمد حنیف ڈار، محمد شفیع پیر، عبدالحمید اِلٰہی اور ارشد حسین بٹ کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ حریت راہنماؤں نے دفعہ 35-Aاور دفعہ 370کی منسوخی کو تحریک حقِ خودارادیت کی ہئیت تبدیل کرنے کی ایک گہری چال قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حریت بھارت کی سیاسی، معاشی اور تہذیبی جارحیت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام ونامراد بنانے کے لیے ایک مضبوط ومربوط عوامی اتحاد کے ساتھ ہر سطح پر مزاحمت اور مدافعت کرنے کی وعدہ بند ہے۔