۔30ہزار مشاہرہ پر 29سبکدوش انجینئروں کی تعیناتی | محکمہ دہی ترقی میں17 امیدواروں کی بطور اکاونٹس اسسٹنٹ تقرری

سرینگر// حکومت نے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں29سبکدوش انجینئروں کو کنٹریکچول بنیادوں پر تعینات کیا ہے۔ محکم دیہی ترقی  کے ڈائریکٹر طارق احمد کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان سبکدوش انجینئروں، جن کی اہلیت سرکاری آرڈر میں طے شدہ معیار کے مطابق ہے، کو کشمیر ڈویژن میں جونیئر انجینئرز کی دستیاب اسامیوں کی جگہ معاہدہ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔ان انجینئروں میں نسیم احمد آہنگر، مشتاق احمد میر، مختار احمد پہلوان، معراج الدین شیخ، غلام رسول حکاک، محمد نجیب فاضلی، محمد امین بٹ، اوپیندر پال سنگھ، اعجاز احمد، عبدالحمید راتھر، امتیاز احمد شگو، محمد رفیق میر، غلام نبی وار، معراج الدین بٹ، مشتاق احمد بیگ، فیاض احمد ڈار، عبدالمجید بٹ، محمد شفیع، شمس الدین وانی، محمد اقبال راولو،ارشاد احمد دادا،سید امتیاز حسین،مختار احمد بژھ، جاوید اقبال بیگ، مختار میر، ظہور احمد ڈار، شمس الدین شا، رفیق احمد اور محمد اشرف ڈار شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ ان سبکدوش جونیئر انجینئروں کی کنٹریکچول تعیناتی پیدائشی اسناد، تدریسی و فنی قابلیت کی سند  اور اصل پنشن بک پیش کرنا ہوگا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ان سبکدوش انجینئروں کو فسٹ کلاس مجسٹریٹ کی طرف دستخط شدہ بیان حلفی پیش کرنا ہوگا،جس میں اس بات کا ذکر کرنا ہوگا کہ ان کے خلاف کوئی بھی محکمانہ تحقیقات،آر ڈی اے اور مجرمانہ کارروائی زیر التواء نہیں ہے۔ آرڈر میں کا گیا کہ اگر اس سلسلے میں کسی انجینئر کے سامنے کچھ سامنے آیا تو بغیر نوٹس اس کو بے دخل کیا جائے گا۔ آرڈر کے مطابق کنٹریکٹ کی مدت صرف ایک سال کی ہو گی جس کو تسلی بخش کارکردگی اور ضرورت کی صورت میں مزید بڑھایا جائے گا جبکہ معاہدہ کی مصروفیات مجاز اتھارٹی کے ذریعہ بغیر کسی وجہ کے، کسی بھی وقت، ختم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر تعینات یہ انجینئر ماسوائے عام تعطیلات کسی بھی قسم کی باقاعدہ چھٹی کے حقدار نہیں ہوں گے جبکہ کام کے دن اور اوقات کار وہی ہوں گے جو محکمہ کے دیگر حاضر سروس افسران اور ملازمین کے معاملے میں لاگو ہوتے ہیں۔ ان کنٹریکچول انجینئروں کو ماہانہ30ہزار روپے کا مشاہرہ دیا جائے گا۔ادھرمحکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں مزید17  امیدواروں کی  اکاونٹس اسسٹنٹوں کے بطور تعیناتی لائی گئی۔ ڈائریکٹر دیہی ترقی طارق احمد زرگر کی جانب سے جاری  علیحدہ علیحدہ حکم نامو ںمیں کہا گیا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ اور انتظامی محکمہ کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق ان افراد کی عارضی طور پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق ان اکاونٹس اسسٹنوں میں محمد آصف،عمران خان،اشفاق رشید ڈار،عبدن نافیع آخون،طار محمد،بھرت شرما،رائیس احمد خان،عامر خورشید ایتو،عادل بشیر ڈار،شمس الاعرفان،سودیش کمار،بلال احمد کمار،تبسم فاروق،رندیپ کمار،ارشد حسین،شارق احمد راتھر اورالطاف حسین ملک شامل ہیں۔ ۔ حکم نامہ کے مطابق متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسراں ان اکونٹس اسسٹنوں کو2سے3پنچایتی حلقوں کا چارج تفویض کریں،جبکہ  تعینات شدہ اکونٹس اسسٹنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آرڈر کے مشتہر ہونے کے21روز تک متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسراں کے دفاتر میں رپورٹ کریں۔