جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا نے بہتر حکمرانی اور شہریوں کی آسانی کے لئے ایک بڑی پہل کے طور آج ہندی ، اُردو اور اَنگریزی میں لینڈ پاس بکس جاری کیا جس کو ریکارڈ کے لئے ایک آسان دستاویز بنایا گیاہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس اِقدام کو شفافیت اور بہتر حکمرانی کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیا ۔ اُنہوں نے بہت کم وقت میں اِس سہولیت کو ممکن بنانے پر ریونیو ، آئی ٹی اور قانون کے محکموں کی تعریف کی ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اس برس یوم آزادی تک یہ سہولیت جموںوکشمیر یوٹی کے تمام زمین مالکان کو وقف کریں۔چیف سیکرٹری نے جموں کی تحصیل جموں ویسٹ وِلیج چک لال دین اور ضلع سری نگر کی تحصیل چھانہ پورہ کے گائوں باغ مہتاب کے مالکان زمین کو لینڈ پاس بکس حوالے کئے۔یہ اِنکشاف ہوا کہ زمینداروں کو جاری کردہ لینڈ پاس بکس میں ریونیو اسٹیٹ میں جمعبندی کا اِندراج ہوتا ہے تاکہ زمیندار اس کا استعمال کریڈٹ کی سہولیات اور اس سے منسلک دیگر معاملات کے لئے کرسکے۔ اِس لئے اسے مختلف فورموںپر مختلف شکایات ، قانونی چارہ جوئی ، تنازعات کے ازالے اور حوالے کے لئے ایک آلہ کہا گیا ۔یہ بھی جانکاری دی گئی کہ محکمہ ریونیو کی طرف سے تجویز کردہ لینڈ پاس بک ریکارڈ درست ہے اور زمیندار کسی پٹواری یا تحصیل دار یا کسی بھی ریونیو آفس کادورہ کئے بغیر آن لائن استعمال کرسکتا ہے ۔ اس سے وقت کی بچت بھی ہوگی ۔زمینی ریکارڈ کی سکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کی سہولیت اور بہتر حکمرانی پہل کے تحت پہلے ہی سے عمل درآمد کے تحت محکمہ نے لینڈ پاس بک کے آن لائن اجرأ کے لئے جموںوکشمیر لینڈ پاس بک رولز 2022 بھی تیار کیا ہے۔یہ ایک مالیاتی ادارے کی طرف سے مالی اِمداد فراہم کرنے کے لئے ایک مستند دستاویز ہے جس کے ذریعے کسان کو فصلوںکو محفوظ کرنے کے لئے ریونیو دفاتر میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔مزید یہ کہ کسانوں کو اِس برس 15اگست تک اس دستاویز کو آن لائن بنانے کے لئے اَپنے آدھار اور موبائل نمبر فراہم کرنے کی ترغیب دی گئی ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جن علاقوں میں اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے وہاں پاس بکس کو بتدریج جاری کیا جارہا ہے ۔ ڈیٹا بیس میں زمینداروں کے آدھار اور موبائل نمبروں کی سیڈنگ شفافیت میں اِضافہ کرے گیاور شہریوں کو لینڈ پاس بُک آن لائن تیار کرنے میں تسلسل فراہم کرے گی جیسا کہ میٹنگ میںبتایاگیا۔تقریب میں ریاسی اور کشتواڑ کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، مالیاتی کمشنر ریونیو ، پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری ریونیو ، کمشنر سروے اور لینڈ ریکارڈ ، سیکرٹری قانون اور محکمہ کئی دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ دریااثناء ضلع ترقیاتی سری نگر نے سری نگر میں مالکان زمین کو پاس بک حوالے کئے اور دیگر تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریع ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میں حصہ لیا۔
۔3 زبانوں میں لینڈپاس بُک کسانوں کے سپرد
