بلال فرقانی
سرینگر// کشمیر میں موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے تین ماہ تک بند رہنے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج یعنی پیر کو کو دوبارہ کھل رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے وادی میں گزشتہ برس28نومبر سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ چھٹیوں کے بعد یکم مارچ سے دوبارہ سکول کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم موسم میں یکایک تبدیلی کے بعد حکومت نے مزید3روز تک تعطیلات میں توسیع کی۔۔آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے موسم سرما کی چھٹیاں گزشتہ سال 28 نومبر کو شروع ہوئی تھیں اور نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 11 دسمبر کو شروع ہوئی تھیں۔اساتذہ نے 21 فروری کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی شروع کر دی تھی، جبکہ کلاس ورک یکم مارچ کو دوبارہ شروع ہونا تھا۔ بیشتر سکولوں میں رواں ماہ کے وسط سے سالانہ امتحانات کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔