کوٹرنکہ // تحصیل کوٹرنکہ کی پنچایت موہڑہ سمیاج میں بچے کھلے آسمان بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیںتاہم متعلقہ حکام کو ٹس سے مس نہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق تین سال قبل اسکول کی عمارت بوسیدہ ہو کر گر گئی تھی جس کی آج تک مرمت ہوئی اور نہ ہی کوئی نئی عمارت تعمیر کی گئی جس کی وجہ سے بارش ہویا دھوپ ، ہر موسم میں طلباء کو کھلے آسمان تلے بیٹھناپڑتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس سکول میں25 طلباء زیر تعلیم ہیں جنہیں تعلیم دینے کیلئے تین اساتذہ تعینات ہیں ۔ان کاکہناہے کہ جب بارش اور دھوپ ہو تو ان کے بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی اور وہ پڑھائی کے دوران پریشانی کاسامناکررہے ہیں ۔رابطہ کرنے پر زونل ایجوکیشن افسر صلاح محمد نے کہاکہ سکول میں عمارت کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ حکام کو بتادیاگیاہے اور طلباء کو فی الوقت ایک کرایہ کے مکان میں تعلیم دی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طلباء کے کھلے آسمان بیٹھنے کے دعوئوں میں کوئی سچائی نہیں ۔