۔3ریاستوں میں جیت پرمینڈھر میں بھاجپا کارکنوںکا جشن

جاوید اقبال

مینڈھر//بی جے پی یونٹ بھاجپانے پارٹی کی تین ریاستی اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر جشن منایااور قصبہ میں ایک ریلی بھی نکالی۔اس دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا کارکنان نے کہاکہ مرکزمیں تو ان کی پارٹی کی حکومت ہے ہی لیکن جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوئے تو سرکار بھاجپا کی ہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ لوگ بھاجپا کے ترقیاتی ایجنڈے کو ووٹ دے رہے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی سرکار پہاڑ ی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے جا رہی ہے جس کے بعدجموں وکشمیر میں بی جے پی اور مضبوط ہو جائے گی۔ ریلی کی قیادت سینئر لیڈر آصف آزاد کر رہے تھے۔