سرینگر// عدالت عالیہ نے وادی اور لداخ کے علاوہ جموں کے کچھ اضلاع میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔3جنوری سے 17جنوری تک عدالتوں کی چھٹیاں ہونگی۔ رجسٹرار جنرل جواد احمد کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وادی کے علاوہ ضلع کشتواڑ، ڈوڈہ ،بٹوت ،گول،بانہال اور اکھرال سمیت ضلع رام بن کے بنی اور کھٹوعہ کے علاوہ مرکزی زیر انتظام لداخ میں تمام ذیلی عدالتیں 3جنوری سے15روز کیلئے سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گی۔ آرڈر میں پرنسپل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اور متعلقہ چیف جوڈیشنل مجسٹریٹوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دائر حدود میںاس مدت کے دوران مجرمانہ نوعیت کے اہم کیسوں کو نپٹانے کیلئے انتظام کریں۔
۔3جنوری سے 17جنوری تک عدالتوں کی سرمائی تعطیلات
