۔3اضلاع میں 6کورونا متاثر

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ 3اضلاع میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 5لاکھ 54ہزار 53ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل18ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سوموار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 14ہزار 629ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 6افراد میں جموں میں3جبکہ کشمیر میں 3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔کشمیر صوبے کے 8اضلاع میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے جن میں بارہمولہ، بڈگام ، پلوامہ ، اننت ناگ، گاندربل ، گانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان شامل ہیں جبکہ دیگر 2اضلاع میں3افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 3افراد میں سرینگر میں2جبکہ کپوارہ میں 1کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 709ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے میں مسلسل59ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار344ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 18ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔