۔26جنوری تقریبات

 بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے کل یوم جمہوریہ 2022 کو خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بلاک اور پنچایت سطح پر یوم جمہوریہ منانے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بتایا گیا کہ پنچایت راج اداروں کے تمام ممبران کو شامل کرکے تمام بلاکوں اور پنچایت ہیڈ کوارٹر کے علاوہ اسکولوں میں پرچم لہرایا جائے گا۔ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پروگراموں کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو وقت سے پہلے مکمل کر لیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر، سماجی دوری کے اصولوں اور چہرے کے ماسک پہننے جیسے ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کے تحت یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پرویز رحیم، تمام بی ڈی اوز اور چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ کے علاوہ ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ادھر ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار ویشیا نے کل متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں یوم جمہوریہ 2022 کو خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، شوپیاں میں منعقد کی جائے گی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف، جے کے پی، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے دستے سلامی لیں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز سہ پہر میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے مقرر کردہ مقامات پر شہنائی وادن سے ہوگا۔ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تقریب کے دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے علاوہ بیریکیڈنگ، بیٹھنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں مشتاق احمد سمنانی، اے ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شوپیاںاور دیگر تمام متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔