سرینگر //جموں و کشمیر میں سنیچر کو 24 مسافروں سمیت مزید 169افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 41ہزار 459تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے وادی میں مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4530ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں 65ہزار 920ٹیسٹ کئے گئے جن میں 169افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 68جموں جبکہ 101افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 101افراد میں5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 96افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 101افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 48، بارہمولہ میں 15، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 10، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 9، جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متا ثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 15ہزار 151تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 2افراد میں ایک کا تعلق بارہمولہ جبکہ ایک تعلقکولگامضلع سے ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2331ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کشتواڑ اور رام بن ضلع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 68افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 68افراد میں 19بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 49افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 68افراد میں ضلع جموں میں 30،ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 1، پونچھ میں 2جبکہ ریاسی میں 13افراد میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 26ہزار 308ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2199بنی ہوئی ہے۔
اومیکرون کے1431معاملات درج | 22 ہزار سے زائد کیسز،406ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 22,775 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 16,764 تھی۔ نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34861579 ہو گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 406 مریض جاں بحق ہوئے جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے ۔ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1431 کیس درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8949 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 34275312 ہوگئی ہے ۔ اس دوران فعال کیسز 13420 بڑھ کر 104781 ہو گئے ۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.32 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.30 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے ۔