۔23ہفتوں میں 100ملی ٹینٹ ہلاک تعداد پچھلے کے مقابلے میں دو گنا :آئی جی

سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس سال اب تک 100 ملی ٹینٹ مارے جا چکے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو گنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پانچ ماہ اور 12 دن (23ہفتوں) کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سے 71 مقامی اور 29 غیر ملکی ملی ٹینٹ شامل ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ سال 2021 میں اسی مدت میں 50 ملی ٹینٹ49 مقامی اور ایک غیر ملکی ہلاک ہوئے۔ “سب سے زیادہ نقصان لشکر طیبہ (63) اور جیش (24) تنظیموں کو ہوا،”۔گزشتہ سال 31 دسمبر کو آئی جی پی نے کہا تھا کہ وادی میں عسکریت پسندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار آپریشن میںملی ٹینٹوںکی تعداد 200اور مقامیوں کی کل تعداد 100سے نیچے آگئی ہے۔آئی جی پی کمار نے کہا، ’’یہ پہلا موقع ہے جب پورے کشمیر میں (عسکریت پسندوں) کی کل تعداد 200 سے نیچے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ مقامی (عسکریت پسندوں) کی تعداد 100 سے کم ہے ‘‘۔انہوں نے کہا تھا کہ 85 یا 86 ہوسکتی ہے۔