کشتواڑ//گزشتہ 21روز سے احتجاج کررہی ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن و انکے ہمراہ دیگر ڈی ڈی سی ممبران نے اسوقت احتجاج ختم کیا جب 21روز بعدضلع انتظامیہ نے انھیں تحریری طور انکے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جہاں انکے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گی تھی جسکے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما و ا یس سی آر کشتواڑ نے احتجاج کے مقام پر جاکر ان سے بات کی اور انھیں بتایا کہ انہوں نے انکے مطالبات کو لیکر پہلے ہی کام شروع کردیاہے جبکہ مزید پر آنے والے پندرہ روز میں کام ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سکل ڈیولپمنٹ پر کام ہوگا تاکہ انکے والے وقت میں بھی انھیں روزگار میسر ہوسکے جبکہ کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک کمیٹی بنائیں جسکی نگرانی ایس آر و اے ایل سی کرین گے اور مکمل طور شفاف طریقے سے کام ہوگا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوے ڈی ڈی سی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے کہا کہ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ہی وہ یہ احتجاج ختم کررہے ہیں جبکہ انکے و کمپنی کے مابین بھی معاہدہ ہوتاکہ انکے کام کو دیکھا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ یہ پرائیوٹ کمپنیاں جو بھی کام کریں،انہیں بھی اسکی علمیت ہوجبکہ جن معاہدوں کو لیکر ہمارے احتجاج تھا اسمیں روزگار ، اجرت،رینوویشن و بقایا ادائیگی تھی، ان پراگر مقرر کردہ وقت میں کام ہوگا تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور اگرایسا نہ ہوا تو احتجاج دوبارہ ہوگا۔