۔2023 میں 8انکائونٹر ۔ 53ملی ٹینٹ ہلاک

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// جموں اور کشمیر میں مشترکہ فورسز کے ذریعہ امسال کل 53 دراندازوں کو بے اثر کیا گیا ہے، یہ انکائونٹر کم از کم 28 الگ الگ مقامات پرہوئے ہیں۔مشترکہ فورسز نے کپواڑہ ضلع کے مختلف سیکٹروں میں دراندازی کی 11، راجوری میں 7، پونچھ میں 5، بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں 3 اور جموں کے ضلع ریاسی میں 1 دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پونچھ میں9 دراندازوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ کپواڑہ میں 26، راجوری میں 10، بارہمولہ میں 7اور ریاسی میں 1کی ہلاکت ہوئی ہے۔