کپوارہ//کرناہ سیکٹر میں حد متارکہ پر واقع ٹیٹوال علاقہ میں 3جنگجوئو ں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حد متارکہ کے ٹیٹوال علاقہ میں 17بہار رجمنٹ کے اہلکارو ں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب تین افراد پر مشتمل جنگجوئو ں کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ں ہی تینوں نے سرحد عبور کی اور کرناہ سکیٹر کے ٹیٹوال علاقہ میں داخل ہو گئے تو فوج نے انہیں گرفتار کیا جن کی شاخت سجاد احمد خواجہ عمر 20سال ،محمد شفیع بٹ عمر 22سال اور وکیل احمد ڈار عمر 18سال کے بطور کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار کئے جنگجوئو ں کا تعلق تحریک لمجاہدین سے ہے ۔جنگجووں کا تعلق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے ہے اور وہ 2017 میں لاپتہ ہوئے تھے۔