اشتیاق ملک
ڈوڈہ //2014 سے پہلے ڈوڈہ ضلع میں تعمیر و ترقی کا نام و نشاں تک نہ تھا، مودی حکومت برسراقتدار آتے ہی پسماندہ و بچھڑے علاقوں میں فلاح و بہبود کے کام شروع ہوئے، کانگریس نے ستر برس تھا ملک پر راج کیا لیکن کبھی خاندان سے باہر نکل نہیں سکے ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر مملکت و اودھم پور ڈوڈہ کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے ڈوڈہ ضلع کے دورے کے دوران چرالہ و بھدرواہ میں الگ الگ عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر شکتی پریہار ،سابق رکنیت اسمبلی دلیپ سنگھ پریہار و ڈی ڈی سی کونسل چئیرمین دھنتر سنگھ کوشل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نفرت و مذہب کے نام پر تقسیم کی سیاست بی جے پی نے نہیں بلکہ کانگریس نے شروع کی ہے اور بھاجپا نے ہر طبقہ، فرقہ و خطہ کی مساوی ترقی کے لئے کام کیا۔وزیر موصوف سابق حکومتوں پر ڈوڈہ ضلع کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے پہلے یہ ضلع پسماندگی کا شکار تھا اور مودی کا دور شروع ہوتے ہی ان پسماندہ و بچھڑے علاقوں میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برس میں سابق ارکان و وزراء کے گھروں تک سڑکیں بی جے پی سرکار نے پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ خطہ میں سڑکوں پلوں کا جال بچھایا گیا اور مستحق و غریب گھر تک مرکزی معاونت والی اسکیموں کو پہنچایا گیا جس میں گیس سلنڈر، پی ایم اے وائی مکان، ایس بی ایم کے تحت بیت-الخلا قابل ذکر ہیں۔ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی و ایل کے ایڈوانی سمیت دیگر بانی لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طویل جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بی جے پی ملک کی سب سے طاقتور جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کانگریس نے ستر برس تک راج کیا لیکن کبھی خاندان سے باہر دیکھا نہیں، انہوں نے اٹل بہاری کے ایک تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ان پر مذاق کرتے تھے اور اس کے جواب میں اٹل بہاری نے کہا کہ تھا “آج یہ ہم پر ہنس رہے ہیں کل لوگ ان پر ہنسے گے” ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے کہا کہ وہ آج کا دور ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں بھرتی عمل میں رشوت ستانی و سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے غریب بچوں کو نوکریوں سے محروم رکھا جاتا تھا لیکن مودی حکومت نے یہ طریقہ کار ختم کرکے بھرتی عمل میں شفافیت لائی اور آسانیاں پیدا کیں. انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کی گاڑی ترقی، خوشحالی کی شکل میں رواں دواں ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا.انہوں نے کہا کہ چار ہزار کروڑ کی لاگت سے آنے والے وقت میں بھارت مالا اسکیم کے تحت بھدرواہ چھترگلہ ٹنل پر کام شروع ہوگا اور بھدرواہ چمبہ قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے. سنگھ نے کہا کہ مودی تیسری بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور اس کی وجے مالا میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے سو فیصد ووٹنگ کریں. انہوں نے کانگریس ورکروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھروں میں موجود ماؤں، بہنوں و بہو، بیٹیوں کا ووٹ مودی کو ہی جائے گا۔