۔20 سال سے مفرور سابق جنگجو کی گرفتاری کادعویٰ

کشتواڑ// پولیس تھانہ مڑواہ کشتواڑ  نے ایک اور مفرور جیش محمد کے سابق عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو گزشتہ 20 سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔کشتواڑ پولیس کو قابل اعتماد ذرائع سے موصول ہونے والی مخصوص معلومات پر پولیس تھانہ مڑواہ کی ایک خصوصی ٹیم نے مڑواہ میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مار کر مفرور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مفرور سابق عسکریت پسند کی شناخت بشیر احمد عرف جعفر خان ولد محمد شعبان ساکنہ نوگام مڑواہ کشتواڑ کے طور ہوئی جو ایف آئی آر زیرنمبر 42/2001 زیردفعہ  302،364/120 بی آر پی سی 7/27 آئی اے میں مطلوب تھاجس پر پولیس سٹیشن مڑواہ  میں مقدمہ درج تھا۔ مفرور کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور عدالت کے حکم پر ملزم کو عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل بھی کشتواڑ پولیس نے سابقہ مفرور حزب المجاہدین کے عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔