جموں//انتظامیہ نے جمعہ کو انڈئن ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس) کے کئی اسکیلوں کے افسران کو ترقیوں سے نوازا ہے۔ اس حوالے سے عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر آئی اے ایس کے2005کیڈر کے افسر ایم راجیو کو یکم جنوری2021سے سپر ٹائم سکیل میں ترقی دی گئی،جبکہ مذکورہ افسر وسط کریئر کی تربیت حاصل کریں گے اور انہیں حکومت ہند اس کیلئے تعینات کرے گی،نیز مذکورہ افسر کو محکمہ جاتی امتحان بھی پاس کرنا ہوگا۔حکم نامہ کے مطابق مندرجہ بالا معاملات کے پیش نظر مذکورہ افسر کو کمشنر سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔ حکم نامہ کے مطابق2008کے آئی اے ایس افسر سمرن دیپ سنگھ کو یکم جنوری سے لیول13 سلیکشن گریڈ پر ترقی دی گئی،اور اس کے پیش نظر انہیں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔