سرینگر//سرینگر کے میونسپل حدود کے اندر آنے والے مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ و طالبات ٹریفک قوانین کے برعکس اسکول جانے کیلئے اپنے موٹر سائیکل اور سکوٹیز کا استعمال کرتے ہیں جو کہ موٹر وہیل ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔لہذا سکولوں کے منتظمین اور والدین سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ طلبا و طالبات کو بغیر ہیلمٹ ، ڈرائیورسنگ لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات کے بنا سیکوٹی یا موٹر سائیکل چلانے کی قطعاً اجازت نہ دیں۔اس سلسلے میںسکولوں کے پرنسپل صاحبان سے التماس ہے کہ وہ طلاب کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کے پابند بنائیں تاکہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے جبکہ 18سال سے کم عمر طلبہ وطالبات کو سکوٹی یا موٹر سائیکل چلانے سے پرے رکھا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے اور ساتھ ہی پولیس کی جانب سے پُر زور تلقین کی گئی ہے کہ والدین اٹھارہ سال کی عمر سے زائد اپنے بالغ بچوں کو ضروری لوازمات، ہیلمٹ ، ڈرائیورنگ لائسنس اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے بعد ہی اُنہیں موٹر سائیکل یا سکوٹی چلانے کی اجازت دیں۔ یہ ہدایت نامہ جاری کرنے کے دو روز بعد اگر کوئی بھی طالب علم یا طالبہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔18 سال سے کم عمرطلاب سکوٹیاں اور بائیکس نہ چلائیں
