۔18مئی کوقرآن خوانی اور ر مقابلہ حسن قرأت

 سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انجمن کے زیر اہتمام ’ہفتہ شہادت ‘کی تقریبات کے آغاز کے سلسلے میں 18مئی سنیچرکو دن کے 11:00 بجے قرآن خوانی اور مقابلہ حسن قرأت کا جو اہتمام کیا ہے ،مدارس اسلامیہ اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ اور طلباء کے نام شرکت کیلئے دعوت بھیجی جاچکی ہے تاہم جن دینی اداروں کو یہ دعوت نہ پہنچی ہو تو براہ کرم اس اخباری اطلاع کو دعوت تصور کرکے قرآن خوانی اور حسن قرأت کی محفل میں اپنی شرکت یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔خیال رہے کہ حسن قرأت کے مقابلہ میں شریک قاری کو انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جائیگا۔