پرویز احمد
سرینگر //سنیچر کو جموں و کشمیر کے 4اضلاع میں 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ دیگر 16اضلاع میں کوئی بھی وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 99ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 22ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 17ہزار 257ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک سفر کرنے والے سمیت مزید 11افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 11افراد میں جموں صوبے میں 7جبکہ دیگر 4افراد کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 7اضلاع جن میں بارہمولہ، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل اور کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 4افراد کو مثبت قرا ر دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں سرینگر میں2، بڈگام میں ایک اور شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار731ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 64ویںدن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ ، پونچھ ، کشتواڑ، کٹھوعہ، سانبہ ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموںضلع میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں ایک بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 6افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 368ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 22ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔