سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے اُن 155 رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے احکامات جاری کئے ہیں جن کو سروس سکھشا ابھیان کے تحت تعینات کیا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں جاری حکمنامے کے مطابق بڈگام ، گاندر بل ، کولگام ، پلوامہ ، شوپیاں اور سرینگر کے چیف ایجوکیشن افسران ان اساتذہ کے اسناد کی جانچ کریں گے ۔ پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے یقین دلایا ہے کہ تمام رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سکولی تعلیم محکمہ کے جموں اور سرینگر کے ناظمین کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔