سرینگر /پرویز احمد /پچھلے 15دنوں کے دوران جموں صوبے نے کورونا متاثرین کی تعداد میں کشمیر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔3ستمبر سے لیکر 17ستمبر تک جموں صوبے میں10,665 افراد مثبت قرار دیئے گئے جبکہ اس دوران کشمیر میں 9,103افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ صرف جموں ضلع میں ہی ہلاکتوں کی تعداد 117 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پورے صوبہ میں 199 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں 3ستمبر سے زبردست اچھال دیکھنے کو ملا اور3 ستمبر کو جموں میں پہلی مرتبہ 622افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کشمیر میں محض 457کی رپورٹیں مثبت آئیں تھیں۔ 5ستمبر کو جموں میں10اور کشمیر میں 5امواتیں ہوئیں۔8ستمبر کو جموں صوبے میں 10اور کشمیر میں 7 ہوئیں۔10ستمبر کو جموں میں 8جبکہ کشمیر میں 5افراد فوت ہوئے۔ 11ستمبر کو جموں میں 6جبکہ کشمیر میں 3کی موت واقع ہوئی۔12ستمبر کو جموں میں 6اور کشمیر میں 4ہلاک ہوئے۔13ستمبر کو جموں میں 8اور کشمیر میں 6کی موت ہوئی۔14ستمبر کو جموں میں9اور کشمیر میں 8فوت ہوئے۔16ستمبر جموں میں 11اور کشمیر میں7افراد کی ہلاکت ہوئی۔ 17ستمبر کو جموں میں 14اور کشمیر میں 5کی موت واقع ہوئی۔ادھر4ستمبر کو جموں میں 493جبکہ کشمیر 554افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 5ستمبر سے لیکر 17ستمبر کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی۔ 5ستمبر کو جموں صوبے میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 739 جبکہ اس دن کشمیر میں محض512افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ جموں میں 6ستمبر کو 668 جبکہ کشمیر میں 648افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 7ستمبر کو 600 جبکہ کشمیر میں 413افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 8ستمبر کو جموں 785 جبکہ کشمیر میں 570افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 9ستمبر کو جموں صوبے میں سب سے زیادہ 894 جبکہ کشمیر میں 723افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 10ستمبر کو جموں صوبے میں 770 جبکہ کشمیر میں زیادہ 822افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 11ستمبر کو جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے 808 جبکہ کشمیر 770افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ 12ستمبر کو جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے 838 جبکہ کشمیر میں 860افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ 13ستمبر کو جموں میں 875اور کشمیر میں 811افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ 14ستمبر کو جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے 873 جبکہ کشمیر میں 392افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ 15ستمبر کو جموں صوبے میں 741افراد اور کشمیر میں588افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ 16ستمبر کو جموں صوبے میں 832 جبکہ کشمیر 758افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ 17ستمبر بروز جمعرات جموں صوبے میں 785 جبکہ کشمیر میں محض682افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔