۔14فروری تک موسم خشک رہے گا

سرینگر //محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 14فروری تک موسم خشک رہے گا۔اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور گلمرگ میں منفی 10-4ریکارڈ کیا گیا۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں 14 فروری تک موسم مجموعی طور پر ٹھیک رہیگا۔انکا کہنا ہے کہ 14سے 16 فروری تک موسم ابرآلود رہے گا اس بیچ کچھ ایک علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان ہے ۔ گلمرگ جہاں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ، کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی10.0 تھا۔پہلگام میں دوران شب 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،میں منفی 8.5 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.1 ڈگری  تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9  ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب منفی 1.3تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0  ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب منفی0.3 تھا۔ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میںمنفی18.0  اور دراس میں منفی 22.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔