عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دریا میں ڈوب کر ایک 13سالہ کمسن لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرے بچے کو بازیاب کر کے بچا لیا گیا ۔پولیس کے مطابق جمعہ کو بعدِ نماز جمعہ منڈی دریا میں نہا رہے علاقہ باییلہ سے تعلق رکھنے والے دو کمسن ڈوب گئے جن کی شناخت تیرہ سالہ سجاد احمد ولد بشیر احمد اور پندرہ سالہ محمد عارف ولد عبدل عزیز کے طور پر ہوئی جنہیں بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے بازیاب کر کے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے سجاد احمد ولد بشیر احمد کو مردہ قرار دیا جبکہ عارف نامی کمسن کو علاج و معالجہ کے بعد بچا لیا گیا اور اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ سجاد کی نعش کو قانونی لوزمات کے بعد آخری رسومات کیلئے ورثا کے حوالے کیا گیا اور اسے پرْ نم آنکھوں سے آبائی علاقہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔