بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر انتظامی سروس کے13افسران کو مختلف اسکیلوں اور گریڈوں میں ترقی دی گئی۔ پرویز احمد رینہ کو ترقی دیکر 19اکتوبر2023سے سپیشل سکیل میں شامل کیا،تاہم مذکورہ افسر کو تا حکم ثانی اپنی ہی جگہ پر تعینات رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامی سروس کے5 افسران کو19اکتوبر2023سے ترقی دیکر ٹائم اسکیل سے سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ان افسران میں سشیل کیسر ،پون کمار،انشومان سنگھ،من پریت کور اور سورن سنگھ شامل ہیں ۔تاہم ان افسران کو آئندہ احکامات تک اپنے ہی عہدوں پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کشمیر انتظامی سروس کے2افسران کو سلیکشن گریڈ( غیر فعال) میں شامل کیا گیا ہے۔اختر حسین قاضی کو علامتی طور پر یکم جنوری2017اور مستقل بنیادوں پر یکم اپریل2018اور انیل کمار ٹھاکر کو یکم جنوری2019سے اس گریڈ میں شامل کیا گیا۔4افسراں کو سپیشل سکیل میں ترقی دی گئی۔ان میں اختر حسین قاضی کو یکم جنوری2021،سوشیل کیسر کو یکم جنوری2022،حمیدہ اختر اور انیل کمار ٹھاکر کو یکم جنوری2023 سے زمرے میں شامل کیا گیا۔ ایک اور حکم نامے کے مطابق جموں کشمیر انتظامی سروس کے افسر کپل شرما کو4ستمبر2014سے سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا۔