سرینگر // بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے 10ویں اور 12ویں جماعتوں کے نتائج کا فیصلہ آج کیا جائیگا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے نتائج تیار ہیں اور پیر کو اس بات کا فیصلہ کیا جائیگا کہ کس دن کس جماعت کے نتائج کو ظاہر کیا جائے۔ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ غالباً منگل8فروری کی سہ پہر 3بجے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ آج کیا جائیگا۔ 10ویں جماعت کا نتائج کا اعلان 3روز بعد ممکنہ طور پر سنیچر کو کیا جاسکتا ہے۔