سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل 11ویں دن بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ایک اورشخص فوت ہوگیا ۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4513تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 676ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت 105افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ جن میں جموں میں 27جبکہ کشمیر میں 78 افراد شامل ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 39ہزار 932ہوگئی ہے۔ کشمیر میں سبھی 78افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ۔ 78افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 31، بارہمولہ میں 6، بڈگام میں 10، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں16 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 14ہزار 65تک پہنچ گئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2319ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ادھمپور میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 6اضلاع میں 27افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ 27متاثرین میں3بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 24افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ 27افراد میں سب سے زیادہ ضلع جموں میں19، راجوری میں 3، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 1اور ریاسی میں ایک متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار867تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2194بنی ہوئی ہے۔
ملک میں یومیہ کیسز 6563، ہلاکتیں132
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19 )وبا کے 1646 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 82,267 ہو گئی ہے ۔ اتوار کو ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 079 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 37 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 359 ہوگئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 6563 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,46,838 ہو گئی ہے اور اس دوران 8077 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3,41,87,017 ہوگئی ہے ۔ مذکورہ عرصے کے دوران 1646 ایکٹو معاملے کم ہو کر 82 ہزار 267 ہو گئے ہیں اور مزید 132 مریضوں کی موت کے بعد اس وائرس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 77 ہزار 554 ہو گئی ہے ۔