عاصف بٹ
کشتواڑ//گزشتہ جمعہ کو ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی جانب سے عائد کرفیو کے بعد سوموار کو دس روز بعد قصبہ میں سبھی تعلمی ادارے کھل گئے۔ جنھیں انتظامیہ نے بھدرواہ میں کشیدگی کے بعد بند کردیاتھا۔ اگرچہ قصبہ کو بدھوار کی صبح مکمل طور کھول دیا گیا تھا تاہم باوجود اسکے قصبہ کے اندر قائم سبھی تعلیمی ادارے بند پڑے تھے۔ جنھیں سوموار کو قریب دسروز بعد کھول دیاگیاجس دوران بڑی تعداد میں بچے اسکول وارد ہوئے۔ اگرچہ گردونواح و ضلع کے دیگر علاقہ جات میں تعلیمی اداروں کو گزشتہ ہفتے ہی کھول دیاگیاتھا تاہم قصبہ میں موجود سبھی اداروں کو احتیاتی طور بند رکھا گیاتھا۔ قصبہ میں شبانہ کرفیو کا نفاد مسلسل جاری ہے اور شام سات بجتے ہی پولیس اہلکار دوکانوں کو بند کرادیتے ہیں جسکے بعد سڑکوں پر صرف گاڑیاں نظر اتی ہے۔